پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری سپورٹس گالا میں مختلف ایونٹس مکمل

بدھ 28 جنوری 2015 16:40

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن اور خیبر پختونخوا سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری سپورٹس گالا میں مختلف ایونٹس مکمل ہو گئے جبکہ دیگر ایونٹس آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں ‘گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے سکواش کے مقابلوں میں پشاور نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا فائنل میں پشاور کے مارون اور وحید نے ہزارہ کے بلال اور شاکر کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی اس سے قبل سیمی فائنل میں پشاور نے سوات اور ہزارہ نے مردان کو شکست دی تھی‘والی بال کے مقابلوں میں بنوں اور پشاور کی ٹیموں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ‘پہلے سیمی فائنل میں بنوں نے مردان کو 3-0 اور دوسرے سیمی فائنل میں پشاور نے ہزارہ کو 2-1 سے شکست دی ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں دو سو میٹر ریس میں مردان کے سفیر نے پہلی ‘پشاور کے ماجد نے دوسری اور پشاور ہی کے انعام نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہائی جمپ کے مقابلوں میں سوات کے وسیم نے پہلی ‘پشاور کے پارس نے دوسری اور سوات کے عارف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘چار سو میٹر ریس میں مردان کے سفیر نے پہلی ‘ہزارہ کے سہیل نے دوسری اور پشاور کے ماجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘آٹھ سو میٹر ریس میں ہزارہ کے سہیل نے پہلی ‘بنوں کے محمد صالح خان نے دوسری اور سوات کے صدام حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘لانگ جمپ کے مقابلوں میں مردان کے سفیر نے پہلی ‘سوات کے وسیم خان نے دوسری اور عامر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘سو میٹر ریس میں ہزارہ کے سہیل احمد نے پہلی ‘سوات کے وسیم خان نے دوسری جبکہ مردان کے سفیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘پندرہ سو میٹر ریس میں پشاور کے عطاء اللہ نے پہلی ‘سوات کے ناصر نے دوسری اور صدام حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘شاٹ پٹ کے مقابلوں میں سوات کے الیاس نے پہلی ‘پشاور کے سفیر اللہ نے دوسری اور سوات کے یاسر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جیولن تھرو کے مقابلوں میں سوات نے نعمان احمد نے پہلی ‘پشاورکے پارس نے دوسری جبکہ بنوں کے مطیع اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘بیڈمنٹن ‘ٹیبل ٹینس ‘باسکٹ بال اور فٹبال کے مقابلے بھی آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں جن کے سیمی فائنل آج ہوں گے اب تک پشاور ‘مردان سوات اور بنوں کی ٹیموں میں سخت مقابلہ رہا اور آخری مرحلے میں مزید سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :