سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کیس کی سماعت آج ایڈیشنل سیشن کی عدالت میں ہوگی
بدھ 28 جنوری 2015 17:05
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کیس کی سماعت آج جمعرات کے روز ایڈیشنل سیشن جج نذیر احمد گنجانہ کی عدالت میں ہوگی ۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل شیخ احسن الدین پر مشتمل وکلاء کا پینل عدالت میں پیش ہوگا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے سینئر وکیل حامد خان اور پی ٹی آئی لائرز ونگ کے وکلاء عدالت میں پیش ہونگے ۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ دائر کررکھا ہے اور نذیر احمد گنجانہ کی عدالت میں چند روز قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے یا وکیل کو پیش کرنے کیلئے سمن بھی جاری کئے تھے ۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے عام انتخابات میں ہونے والی انتخابی دھاندلیوں کے ذمہ دار سابق چیف جسٹس آف پاکستان کو اپنی پارٹی جلسوں اور پریس کانفرنسوں کے ذریعے ذمہ د ار ٹھہرایا تھاجس پر پ انہوں نے ی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے ۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف دھاندلی کے ثبوت عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کی ہدایت پر تیار کئے جارہے ہیں جو عدالت میں پیش کئے جائنگے ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ابتدائی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین ہتک عزت کے دعویٰ میں پیش نہیں ہونگے جبکہ جس دن عدالت میں دھاندلیوں کے ثبوت پیش کئے جائینگے حتمی بحث ہوگی اس دن پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نذیر احمد گنجانہ کی عدالت میں وکلاء سمیت خود پیش ہونگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.