”ورلڈ کپ کہانی کس کی اگلی باری “ کتاب کی لاہور میں تقریب رونمائی

بدھ 28 جنوری 2015 17:06

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) عمران عثمانی کی کتاب ” ورلڈ کپ کہانی کس کی اگلی باری “ کی پروقار تقریب میں سابق کھلاڑیوں نے شرکت کر کے 1992 ورلڈ کپ کی یادوں کو تازہ کیا۔ لاہور میں مقامی یونیورسٹی میں عمران عثمانی کی کتاب ”ورلڈ کپ کہانی کس کی اگلی باری “ کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔ پروقار تقریب میں سابق چیئرمین توقیر ضیا سمیت انضمام الحق ، انتخاب عالم ، عبدالقادر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 1992 کے ورلڈ کپ کے سنہرے دور کی یاد کو تازہ کیا گیا۔ عالمی کپ 1992 کی قومی ٹیم کے کوچ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کپتانی نے ٹیم کو متحد رکھا۔ سابق کپتان انضمام الحق نے بھی عالمی چیمپئن بننے کے واقعات کو شیئر کیا۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بانوے کے ورلڈ کپ میں 6 میچز ہارنے کے باوجود مورال ڈاؤن نہیں تھا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے بھی 1992 کے ورلڈ کپ میں عمران خان کی قیادت کو سراہا۔ اس موقع پرتقریب میں آنے والے سابق کرکٹرز نے موجودہ قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :