17 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ

مسلم ایگلز نے بہاولپور گرین کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا عدنان خان کی شاندار سینچری

بدھ 28 جنوری 2015 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) 17 ویں نیشنل سینئر کرکٹ کپ کا میچ سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں کھیلا گیا جو کہ مسلم ایگلز نے 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ بہاولپورگرین نے پہلے کھیلتے ہوئے 25 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

فوادانور نے 67، محمد جاوید 39، خورشید احمد 43 ناٹ آؤٹ اور مغیث الدین نے 20 رنز بنائے مسلم ایگلز کی طرف سے افتخار افضل نے 2/34، خرم بٹ 2/43 اور مخدوم مظفر نے 1/15 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں مسلم ایگلز ملتان نے 22.2 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پوراکر لیا۔ عدنان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 118 رنز ناٹ آؤٹ ، ناصر خان 34 اور افتخار افضل نے 38 رنز بنائے۔ بہاولپور گرین کی طرف سے رفیق ہاشمی نے 1/35 وکٹ حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :