مسلم لیگ (ن )عوامی خدمت ،ترقیاتی کاموں بارے شاندار تاریخ رکھتی ہے،چوہدری رضا نصرالله گھمن

بدھ 28 جنوری 2015 17:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما ایم پی اے چوہدری رضا نصرالله گھمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شاندار تاریخ رکھتی ہے۔ موجودہ ملکی صورتحال میں عوام اورسب جماعتوں کو وزیراعظم میاں نوازشریف سے تعاون ضروری ہے وہ دن دورنہیں جب ملک سے توانائی بحرانوں سمیت سب بحرانوں سے نجات مل جائیگی مہنگائی قابومیں آئے گی ۔

(جاری ہے)

عام انتخابات میں مسلم لیگ ن پر ایک مرتبہ پھر اپنے اعتماد کا اظہا رکیااور مسائل سے چھٹکارا پانے کے لئے ملک کی باگ ڈور نواز شریف کے سپرد کی،انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوامی مسائل کے حل کی بجائے ہاتھ پر ہاتھ دھر کر گزار دئیے اور بجلی و گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جسکی وجہ سے ملک توانائی کے بحران میں دھنستا چلا گیا،مسلم لیگ ن کی حکومت نے صرف ڈیڑھ سال میں نے بجلی کے بڑے منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے جن کی تکمیل کے بعد بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر میں ملک میں گیس کی بڑے پیمانے پر درآمد شروع ہو جائے گی اس سلسلے میں کراچی میں ایک ٹرمینل قائم کر دیا گیا ہے اور دوسرے ٹرمینل کی تعمیر جاری ہے اگلی سردیاں آنے تک عوام گیس بحران سے نجات پا چکے ہونگے۔