سندھ ہائیکورٹ نے فٹ پاتھوں پرسے جنریٹرز ہٹانے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر پانچوں ڈی ایم سیز ایڈمنسٹریٹرز کوطلب کرلیا
بدھ 28 جنوری 2015 17:12
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے شہر کے 56مختلف علاقوں میں بینکوں کے باہر فٹ پاتھوں پرسے جنریٹرز ہٹانے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر پانچوں ڈی ایم سیز ایڈمنسٹریٹرز کو 9فروری تک ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ندیم اختر اور جسٹس محمد اقبال کلہوڑ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔
عدالت نے گذشتہ سماعت پر شہر کے 56مختلف علاقوں میں بینکوں کے باہر فٹ پاتھوں سے جنریٹرز ہٹانے کا حکم دیا تھا ۔عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پانچوں ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا ۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک نجی بینک فٹ پاتھوں پر جنریٹرز نصب کرنے کے سالانہ ایک لاکھ 80ہزار روپے ادا کررہا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.