احمدیار، ناجائز تعلقات کے شبہ میں باپ بیٹوں نے کسی کا وار کرکے28 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 28 جنوری 2015 17:14

احمدیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ناجائز تعلقات کے شبہ میں باپ بیٹوں نے کسی کا وار کرکے28 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ورثاء کا سٹرک بلاک کرکے شدید الفاظ میں نعرے بازی تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 91/EBکے رہائشی ومحنت کش ہاشم موچی کے بیٹے محمد شہباز کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں نور محمد موہل نے بیٹوں ارشد ۔لال خاں ۔ محمد عباس اور محمد الیاس سے ملکر کھیت میں کسی کے وار کرکے قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس تھانہ احمدیار نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے آر ایچ سی ہسپتال محمدنگر پہنچادیا مقتول محمد شہباز کے ورثاء نے نعش کوسٹرک پر محمد نگر اڈا پر ملتان قصور روڑ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا مقتول کے بڑے بھائیوں محمد عباس۔

(جاری ہے)

منظوراحمد اور والدہ امیر اں بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ چھ ماہ قبل نورمحمد موہل نے بیٹوں سے ملکر اپنی جواں سالہ بیٹی(ص۔ش) بی بی کوناجائز تعلقات کے شبہ میں گھر میں قتل کردیا تھااسی قتل کی رنجش کی بناء پر ملزمان نے آج میرے لخت جگر کوبیگناہ قتل کیا ہے ۔پولیس جائے وقوعہ پر تین گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ ڈی ایس پی عارفوالا سلیم احمد وڑائچ نے بتایا کہ احتجاج کرنے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ملزمان کو جلد از جلد گرفتا رکرلیا جائے گا پولیس مصروف تفتیش ہے۔