شاہراہ فیصل پر تیز رفتار بے قابو کار نے تین موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا،6 افرادزخمی

بدھ 28 جنوری 2015 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) شاہراہ فیصل پر تیز رفتار بے قابو کار نے تین موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا،6 افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں اے آر وائی کے دو کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شاہراہ فیصل پر ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے، کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کے قریب ریس لگاتے ہوئے کار بے قابو ہوکر پاس سے گزرتی ہوئی موٹر سائیکلوں پرچڑھ دوڑی، کار کی ذد میں آکر 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جنھیں انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والوں میں اے آروائی نیوز کے دو کیمرہ مین دانش اور مصطفی بھی شامل ہیں۔اسپتال حکام کے مطابق دانش سمیت دیگر دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، بے حس ڈرائیور زخمیوں کو تڑپتا چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو افراد کار کے پہیوں کے نیچے آکر کچلے گئے۔