کشمیریوں نے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر بھارت سے نفرت وآزادی کے حق میں فیصلہ دیدیا ، مہر النساء

بدھ 28 جنوری 2015 17:27

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی ممبر وسابق ڈپٹی سپیکر مہرالنساء نے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں تاریخی ہڑتال کرنے پر کشمیری عوام اور حریت قیادت کے کردار کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں نے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر بھارت سے اپنی نفرت اور آزادی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

نریندر مودی کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے کچھ بھی کر لیں کشمیری بھارتی آئین ریاستی جبر اور فوج قبضہ کو تسلیم اور بھارت کے تحت رہنا پسند نہیں کرینگے۔ مہرالنساء نے کہا کہ 26جنوری 1994ء کو کپواڑہ میں ہونے والے قتل عام کو کشمیری قوم کسی صورت فراموش نہیں کر سکتی۔جب یوم جمہوریہ نہ منانے اور یوم سیاہ منانے کے جرم میں سینکڑوں کشمیریوں کو گھروں دکانوں،سڑکوں،چوکوں اور چوراہوں میں بیگناہ شہید کیا گیا اور معصوم،نہتے نوجوانوں کو سرعام گولیاں ماری گئیں انہوں نے کہا کہ بھارت دنیاکو جھاسے دینے کیلئے جمہوریت کا چمپئین بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن کشمیریوں نے بھارت کا یہ فراڈ اور جھوٹ دینا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے مہرالنساء نے کہا ہے کہ لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کے نذرانے آزادی کیلئے دیئے ہیں ہزاروں بچے یتیم اور خواتین بیوہ ہو چکی ہیں اتنے مظالم برداشت کرنے اور قربانیاں دینے کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :