مظفرآباد،اپر چھتر ہاؤسنگ کالونی کی سڑکیں کھنڈارت میں تبدیل

بدھ 28 جنوری 2015 17:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) اپر چھتر ہاؤسنگ کالونی کی سڑکیں کھنڈارت میں تبدیل ،سیوریج لائنوں کا آلودہ پانی،جابجا گندگی کے ڈھیرعوام کیلئے وبال جان بن گئے۔ واٹر سپلائی منصوبہ بھی طویل عرصہ سے التواء کا شکار،اپر چھتر کے رہائشی حکومت،متعلقہ اداروں کی غفلت کے خلاف سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق وارڈنمبردو اپر چھتر مظفرآباد میں سیویج سسٹم واٹر سپلائی،سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں،سڑکوں پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر، گندے پانی،ٹوٹی پھوٹی گلیوں کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

بالخصوص سکول کے بچوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،حکومت، ایم سی ڈی پی اور متعلقہ اداروں نے اپر چھتر کے رہائشیوں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے۔اپرچھتر ہاؤسنگ کالونی کی سیاسی وسماجی شخصیات،صدر وارڈ نمبر دومسلم لیگ ن سید ظہیر حسین شاہ نے حکومت اور ایم سی ڈی پی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیویج لائنوں ،واٹر سپلائی کے منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے پراجیکٹ ڈائریکٹر ایم سی ڈی پی خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اپر چھتر کے مسائل حل کروائیں حکمران عوام کی مشکلات سے بے نیاز ہیں۔ جملہ مسائل کا فوری طور پر ازالہ نہ کیا گیا تو عوام سخت احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔