پروفیسر شکیل اور پروفیسر سبط حسن کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے،کراچی پولیس چیف

بدھ 28 جنوری 2015 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ پروفیسر شکیل اور پروفیسر سبط حسن کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ قاتل اپنا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتاتا ہے لیکن اس کا ہمارے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران غلام قادر تھیبو نے کہا کہ پولیس چاہتی ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک بھی واقعہ نہ ہو اور اس سلسلے میں بھر پور کوششیں بھی کی جارہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ٹارگٹ کلنگ میں کم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے پروفیسر شکیل اوج اور پروفیسر سبط حسن کے قاتلوں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دونوں علمی شخصیات کو قتل کرنے والا ملزم منصور گورنمنٹ سندھ اسپتال لیاقت آباد میں ملازمت کرتا ہے اور دوران تفتیش ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے 1993 میں ایک دوسری سیاسی جماعت کے 3 کارکنوں کو بھی قتل کیا، اس کے علاوہ گرفتار ملزم ینجرزاہلکاروں پر فائرنگ کے علاوہ لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے لیکن اس کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :