لاہور، خواتین کی موروثی جائیداد الاٹ کرنے کی تاخیر اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر تین اضلاع کے تحصیلداروں کومعطل کر دیا گیا

بدھ 28 جنوری 2015 17:36

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف نے خواتین کی موروثی جائیداد الاٹ کرنے کی تاخیر اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر تین اضلاع ساہیوال، ڈی جی خان اور اٹک کے تحصیلداروں کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وراثتی انتقالات کی غلط تقسیم، زائد حصہ جات کی بنیاد، متنازعہ ریکارڈ کی فیڈنگ اور بلاک کئے جانے والے کھاتہ جات کی تفصیلات کیلئے صوبہ بھر میں قائم کمیٹیاں جوکہ اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پر مشتمل ہیں، ہفتہ وار رپورٹ حکومت کوارسال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خواتین معاشرے کا اہم ترین رکن ہیں جن کو موروثی جائیداد میں حصہ دار بنا دیاگیا ہے مگر بعض ریونیو افسران اپنے فرائض کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ عوام کی طرف سے ملنے والی شکایات اور اس بارے میں تشکیل کمیٹیوں کی رپورٹ پر ان تینوں اضلاع کے تحصیلداروں کو معطل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :