ٹنڈو محمد خان، بھائی مجھے اور شوہر کو جان سے مارنا چاہتے ہیں ،تحفظ فراہم کیا جائے ،مسمات روشنا کاتیار کا مطالبہ

بدھ 28 جنوری 2015 17:38

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) میرے بھائی مجھے اور میرے شوہر کو جان سے مارنا چاہتے ہیں ، میرے جہیز کا سامان بھی بھائیوں نے فروخت کردیا ، انصاف فراہم کیا جائے ۔ گاؤں عبدالرحیم کاتیار کی رہائشی مسمات روشنا کاتیار کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان کے گاؤں عبدالرحیم کاتیار کی رہائشی روشنا زوجہ غلام کاتیار نے ٹنڈومحمدخان پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میرا والد عمر کاتیار محکمہ تعلیم کے اسکول میں چوکیدار کی ڈیوٹی کرتا تھا ، گذشتہ پانچ ما ہ قبل میرے والد کا انتقال ہوگیا ، میرے بھائیوں پیر بخش اور روشن علی نے میرے جہیز کا سامان فروخت کردیااور آ ج بھی میرے والد کے نام سے پینشن وصول کررہے ہیں ، جبکہ والد کی پینشن پر میرا حق ہے ، لیکن میرے بھائی مجھے اپنا حق دینے کو تیار نہیں ، عدالت میں درخواست دیئے جانے پر میرے بھائی میری اور میرے شوہر کی جان کے دشمن ہوگئے ہیں اور مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، متاثرہ خاتون نے بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔