حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدام کرر ہی ہے ،رانا عبدالرحمن خاں

بدھ 28 جنوری 2015 17:39

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پنجاب کے ضلعی صدر رانا عبدالرحمن خاں نے کہاکہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور اقدام کرر ہی ہے درپیش بحرانوں کو ختم کرنے کے لیے حکومت پرعزم ہے وہ یہاں یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبائی حلقہ213میں رٹ پٹیشن پر دوبارہ گنتی میں نمایاں کامیابی حلقے کے عوام کی دعاوں کانتیجہ ہے کمیشن کی رپورٹ پرا لیکشن ٹر یبو نل میں29جنوری کو سماعت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ فتح حق وسچ کی ہوگی علاقے کی محرومیوں اورپسماندگی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے اس مو قع پر تنویر شاہین، راؤ زاہد اختر، راؤ عبدالغفار، رانا وقار نثار اوردیگربھی موجود تھے۔