جیانگ سو چیمبرآف کامرس چین کے وفد کا انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب کے دفاتر کا دورہ

بدھ 28 جنوری 2015 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) جیانگ سو چیمبر آف کامرس چین کے چیئرمین ، جنرل سیکرٹری اور ارکان پر مشتمل وفد نے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دفاتر کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد باہمی تعاون کے شعبوں کی نشاندہی تھا۔ ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس انوسٹمنٹ بورڈ لبنی پٹھان نے وفد کے ارکان کو پنجاب میں خصوصا رئیل اسٹیٹ، ایگری کلچر اورہاؤسنگ سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے مواقع کے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین ایجوکیشن سیکٹر میں ووکیشنل ٹریننگ ، سیمینارز ، ورکشاپس اور فنی تعلیم کے شعبے میں بھی پنجاب کے ساتھ تعاون کرسکتا ہے ۔انہوں نے وفد کے ارکان کوغیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے متعلق آگاہ کیا۔چینی وفد کے ارکان نے انوسٹمنٹ بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی صنعتکاروں پر مشتمل ایک بڑے وفد کے ہمراہ پنجاب کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :