سام سنگ پرنٹرزنے بائیرلیبارٹری سے لائن آف دی ایئراور پانچ اچیومنٹ ایوارڈ جیت لئے

بدھ 28 جنوری 2015 17:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈنے مسلسل دوسرے سال مونوکروم پرنٹر/ایم ایف پی لائن آف دی ایئر ایوارڈ اور2015 بائیر لیبارٹری(BLI) ونٹرایوارڈ میں آؤٹ سٹینڈنگ اچیومنٹ کیلئے پانچ ایوارڈزجیتنے کا اعلان کیا ہے ۔سام سنگ الیکٹرانکس میں سٹریٹیجک مارکیٹنگ اینڈ سیلز کے سینئرنائب صدر ڈیوڈ ایس سونگ نے کہا ہے کہ ہم پرنٹنگ سلوشنز کی ترقی کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں جونہ صرف پیداواراورکارکردگی میں اضافہ بلکہ ہمارے صارفین کیلئے سستے بھی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

مونوکروم پرنٹرزاور MFPs کو اس کی اعلی کارکردگی، توانائی بچت، ماحول دوست اورآسان استعمال کے اعتراف پران ایوارڈز کا حقدارقراردیا گیا۔چھوٹے سے درمیانے سائزکے ورک گروپس کی درجہ بندی میں این ایف سی فعال پرو ایکسپریس C2620DW کو ”شاندار A4 کلرپرنٹر“ ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ MFP کے زمرے میں 2670FW نے انعام حاصل کیا۔ ملٹی ایکسپریس M5370LX نے ” آؤٹ سٹینڈنگ A4 مونوکروم MFP فارلارج ورک گروپس“ کیلئے ایوارڈوصول کیا۔انٹرپرائزمارکیٹ کیلئے بنائے گئےMultiXpressX4300 کو ” آؤٹ سٹینڈنگ 21تا 30 پی پی ایم A3 کلر MFP ایوارڈ سے نوازا گیا۔Samsung کے مونوکروم MFP، ایکسپریس M2885FW نے” توانائی کی بچت میں نمایاں کارنامے “ کا نعام حاصل کیا۔