حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

بدھ 28 جنوری 2015 18:21

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) حیدرآباد کی واحد تاجر نمائندہ تنظیم حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر انتظام مغربی ممالک کے اخبارات اور جرائد میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تاجروں کی احتجاجی ریلی اور تاجروں کے اجتما ع میں متفقہ قرارداد میں شان رسالت ﷺمیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے کہ مغربی ممالک کے اخبارات میں شان رسالت میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلم امہ کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں ،اقوام متحدہ انبیاء کرام کے احترام کے لئے عالمی قوانین سازی کی جائے ، تاجر برادری مغربی ممالک کی شان مصطفی ﷺ میں گستاخی برداشت نہیں کرے گی ، حیدرآباد چیمبر سمیت مسلم کلاتھ مرچنٹ یونین کے صدور اشفاق آر ۔

بی اور حاجی محمد شریف ،گرین سیڈ آئل اینڈ جنرل مرچنٹس ایسو سی ایشن کے صدر اعظم چوہان،صرافہ اینڈ جیوئیلرز ایسوسی ایشن کے فرید چندریگر ،حیدرآباد ہول سیل فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کمیشن ایجنٹ مرچنٹس ایسو سی ایشن کے صدر ضیا ء الدین ، انجمن تاجران شاہی بازار کے جنرل سیکریٹری محمد عباس چندریگر اور حافظ نصیر الدین ،انجمن تاجران جامع کلاتھ مارکیٹ کے صدر حاجی مبارک علی ، انجمن تاجران تلک چاڑی کے محبوب قادری، و دیگر وتجا رتی تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب میں کہا کہ اسلامی ممالک اقوام متحدہ پر زور دے کہ وہ انبیاء کرام کے خاکوں کی اشاعت پر فو ری پابندی عائد کرے ۔

(جاری ہے)

تاجروں کے احتجاجی اجتما ع میں ممتاز اجمیری ، ضیا ء الدین ، الطاف قریشی ، محمود علی راجپوت ، ، نو ر الدین نو ری ،صلاح الدین خان غو ری ، مسعود بیگ، الطاف قریشی ، راشد قریشی ، افتخار الدین گڈو ، ضیا ء جعفری ، محمود اقبال جعفری ، سید یاور علی شاہ ، عبد الستار خان ،عدنان خان، یو سف دادا ، عبد القیوم نصرت ، حافظ نصیر الدین ، عبد الوحید شیخ سمیت دیگر شہر بھر کی تاجر تنظیموں ا ور نمائندگان نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :