سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیزکی وفات سے عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا،اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

بدھ 28 جنوری 2015 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی،صدر شاہد نذیر ،ترجمان تحریک محمد عدنان، ذکی الدین ،عبدالغفار،عبدالوحید فاروقی،حافظ محی الدین نے سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات سے عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا مرحوم نے مسلمانوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں ان کی سیاسی،سماجی ،فلاحی ،عالم اسلام کے تحفظ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا کہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے پاکستان سے معاملے میں مددوتعاون کیا عالم کفرکی ناپاک سازشوں سے پاکستان کے محفوظ رکنے کے لئے ہر موڑ پر سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا عبداللہ بن عبدالعزیزمسلمانوں سے بے حد پیار ومحبت کرتے تھے مسلمانوں کی دکھ وتکلیف میں بے چین وبے قرار ہوجاتے انہوں نے مسلمانوں کے متحد کرنے کے لئے بنیادی کردار ادا کیا اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے نئے سربراہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے تناظر میں اسلامی دنیا کو ایک منظم پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کے لئے مسلم ممالک کو اسلامی اقوام متحدہ ک(نظام خلافت)ے پلیٹ فارم پر جمع کرکے ایک امیر المومنین کے تحت کرنے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ تحفظ ناموس رسالت ﷺسمیت امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل ممکن ہو سکے اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے مزید کہا ہے کہ ان حالات میں مسلمانوں کا ایک سربراہ کی قیادت وسیادت میں متحدہونا از حد لازم ہے تاکہ ہر جدید چلینجز کا مقابلہ کیا جا سکے یہ اہم ترین کارنامہ سعودی فرمانروا اور ایٹمی پاکستان کی قیادت احسن طریقے سے سر انجام دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :