مچھ، میونسپل کمیٹی مچھ کیلئے پینل کو واضح اکثریت حاصل ہے ،میر فاروق عزیز

بدھ 28 جنوری 2015 18:26

مچھ)اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء(مشترکہ عوامی پینل مچھ کے سربراہ اور میونسپل کمیٹی مچھ کے چیئرمین کیلئے نامزد امیدوار میر فاروق عزیز کرد وائس چیئرمین مولانا محمد عبدالصمد شاہوانی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی مچھ کیلئے ہمارے پینل کو واضح اکثریت حاصل ہے چونکہ ایوان 24ارکان پر مشتمل اور اس میں ہمیں13ارکان کی حمایت حاصل ہے جسکی وجہ سے مخالف پینل نہ ہی حلف اٹھانے آیا اور نہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے آیا حکومت دوتہائی اکثریت کے قانون کو ختم کرکے سادہ اکثریت کی بناء پر فیصلہ کو ترجیح دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مچھ میں میونسپل کمیٹی مچھ میں نومنتخب کونسلران محمد الیاس ابڑو امداد تالپور حاجی شریف تالپور فضل محمدنصراللہ کاکے محمدرفیق سمالانی میر سنگھ محمد ابراہیم کرد میڈم نادرہ کاکے بی بی مریم لعل خاتون کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 28جنوری کو بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ چیئرمین وائس چیئرمین کا چناؤ تھا ہم اپنے پینل کے ساتھ الیکشن کمیشن کے مقررہ وقت پر مطلوبہ جگہ پر آئے اور ہمارے پینل کی 13کونسلران نے باقاعدہ حلف لیا چونکہ ٹوٹل ایوان 24ارکان پر مشتمل ہے اور ہمیں 13ارکان کی حمایت حاصل ہے جسکی وجہ سے مخالف پینل نہ ہی حلف اٹھانے آیا اور نہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آیا جمہوریت کی روح کی مطابق ہم اکثریت میں ہیں اور وہ اقلیت میں ہیں جمہوریت کا تقاضا ہے کہ وہ ہماری اکثریت تسلیم کرتے ہوئے باقاعدہ انتخابات میں حصہ لیں ہار جیت کا فیصلہ بیلٹ بکس کرے گا ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں نہ صرف 13کونسلراں بلکہ 17سے زاید کونسلراں کے ہمیں ووٹ ملتے اگر انتخابات ہوتے کچھ قوتیں جمہوریت پر شب خون مارنے کیلئے کونسلراں کو انتخابات کے لیے نہیں چھوڑ رہے ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت فی الفور دو تہائی اکثریت کے قانون کو ختم کریں اور سادہ اکثریت کی بناء پر فیصلہ کیا جائے تاکہ حقیقی نمایندوں کو نمائندگی کا حق مل سکے۔