مذہبی اجتماعات کا انعقاد مذہبی ہم آہنگی اور ملکی سا لمیت کو برقرار رکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں،حق پرست ارکان اسمبلی

بدھ 28 جنوری 2015 18:26

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی عبدالحسیب اور سیف الدین خالدنے کہاہے کہ مذہبی اجتماعات کا انعقاد مذہبی ہم آہنگی اور ملکی سا لمیت کو برقرار رکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ اجتماع گاہ کے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا حق پرست اراکین اسمبلی نے اجتماع گاہ کے منتظمین سے اجتماع کے انعقاد کے سلسلے میں درپیش مسائل بھی دریافت کئے اورمنتظمین کو یقین دلایاکے اجتماع کے انعقادمیں انتظامیہ بلدیہ غربی بھرپور تعاون کرے گی رکن صوبائی اسمبلی عبدالحسیب نے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے کےئے جانے والے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اجتماع گاہ آنے والے تمام افراد کو بہترین وسائل کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے انتظامیہ بلدیہ غربی اجتماع گاہ کے منتظمین اور عمائدین سے رابطہ رکھے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے اپنا بھرپور تعاون پیش کرے ،رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے کہا کہ اجتماع گاہ آنے والے تمام افراد اللہ کی خوشنودی کیلئے یکسوئی سے عبادت کرنے اجتماع گاہ آتے ہیں ہماری ذمہ داری ہیکہ پورے ملک سے اجتماع گاہ میں عبادت کیلئے آنے والے تمام زائرین کو ترجیحی بنیادوں پر بہترین بلدیاتی سہولیات مہیا کریں میونسپل کمشنر نے حق پرست اراکین اسمبلی کواجتماع کے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اجتماع میں آنے والے افراد کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی جدوجہد میں مصروف ہے اور گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی اجتماع گاہ آنے اور جانے والے راستوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ ضروری نوعیت کے دیگر امور بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کےئے جارہے ہیں اجتماع گاہ کے منتظمین نے اجتماع گاہ میں انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس نوعیت کے انتظامات سے اجتماع میں آنے والے افراد کو کم سے کم مصائب کا سامنا کرنے پڑے گا بعد ازاں حق پرست اراکین اسمبلی نے میونسپل کمشنرکے ہمراہ اجتماع گاہ میں روشنی کے انتظامات بہتر بنانے کیلئے الیکٹرک پولز کی مرمت اور تنصیب کے کام کا معائینہ کیا۔

متعلقہ عنوان :