جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ کادوروزہ اجلاس 7اور8فروری کو قباء آڈیٹوریم میں طلب

بدھ 28 جنوری 2015 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے صوبائی مجلس شوریٰ کادوروزہ اجلاس 7اور8فروری کو قباء آڈیٹوریم میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی اعلامیہ کے مطابق اجلاس پہلے روز شام 5بجے شروع ہوگا۔جس میں ملک وسندھ کی سیاسی صورتحال پرغور کے علاوہ گذشتہ کارکردگی کاجائزہ ا ورآئندہ کی منصوبہ بندی سمیت دیگر تنظیمی امور پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :