پشاور ہائیکورٹ نے افغان کمشنریٹ کے77ملازمین کی برطرفی کو روکنے کے حکم میں توسیع کردی

بدھ 28 جنوری 2015 18:51

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پشاور ہائیکورٹ نے افغان کمشنریٹ کے77ملازمین کی ممکنہ برطرفی کیس میں برطرفی کو روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے ملازمین کا ریکارڈ طلب کر لیا اور حکم امتناعی میں توسیع کردی پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشاد قیصر اور نثار حسین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے زاہدبیگم کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی جس میں 77 ملازمین کی ریگولرائزیشن کے کیسز کی سماعت کی اس کیس میں افغان کمشنریٹ سے جواب طلب کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کیا گیا جس پر دو رکنی بنچ نے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے اگلی پیشی پر ملازمین کا ریکارڈ پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے جبکہ ملازمین کے خلاف کارروائی نہ کرنے سے متعلق حکم امتناعی میں توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :