بنوں،پرائمری سکول توت گڑھی میراخیل میں اساتذہ کی کمی ،طلباء کامستقبل تباہ ہونے کاخدشہ ،ڈیڑھ سو سے زائدطلباء کیلئے صرف ایک ٹیچرتعینات

بدھ 28 جنوری 2015 18:59

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) بنوں پرائمری سکول توت گڑھی میراخیل میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلباء کامستقبل تباہ ہونے کاخدشہ ،ڈیڑھ سو سے زائدطلباء کیلئے صرف ایک ٹیچرتعینات کیاگیا ہے گورنمنٹ پرائمری سکول توت گڑھی میراخیل ایک گنجان آباد علاقے میں واقع ہے جہاں پرمقامی آبادی کے بچوں کے علاوہ شمالی وزیرستان آئی ڈی پیزبچے بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں تاہم مختلف جماعتوں میں پڑھنے والے بچوں کیلئے سکول میں صرف ایک اُستادتعینات ہے جوکہ محکمہ تعلیم کے تعلیمی فارمولے کے مطابق ناکافی ہے سکول میں طلباء کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک اُستاد طلباء کوصحیح طور پروقت نہیں دے رہے ان حالات کودیکھ کرطلباء اوران کے والدین کوتشویش لاحق ہوگئی ہے کہ ان کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے کاخدشہ ہے اس سلسلے میں علاقے کے اہم سماجی شخصیت ملک غازی مرجان نے بتایا کہ بچوں کاتعلیمی مستقبل بچانے کیلئے باربار محکمہ تعلیم بنوں کے زمہ دارحکام سے رابطہ کیا گیا مگر اُن کی کان میں جوں تک نہیں رنگتی صرف تحفے تحائف لانے والوں کوترجیح دی جاتی ہے اورکہتے ہیں کہ ہماری جومرضی ہے وہ کریں گے ہمیں موجودہ صوبائی حکومت کے بااثر افراد کی حمایت حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :