بنوں،مختلف واقعات کے دوران فائرنگ ، 1شخص جاں بحق ،4زخمی

بدھ 28 جنوری 2015 18:59

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) بنوں میں مختلف واقعات کے دوران فائرنگ 1شخص جاں بحق جبکہ 4افرادزخمی ہوگئے تھانہ ہوید کی حدودمیں واقع خوجل خیل کے اراضیات میں کرکٹ کھیل کے دوران مبینہ ملزمان سلام علی ،سعداللہ پسران گل دارعلی ساکنان سردی خیل لنڈیڈاک نے فائرنگ کرکے ضیاء اللہ ولد عبدالودود کوزخمی کردیا مبینہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعدموقع واردات سے فرارہوگئے وجہ عداوت ایک سال قبل ہونے والی ہاتھاپائی بتائی گئی ہے ہوید پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ کینٹ کی حدودمیں واقع آمندی شاہجہان میں مبینہ ملزمان سمیع اللہ ،انعام اللہ پسران گل رائیپ ،ظریف ولدمیرعالم ساکنان آمندی شاہجہان نے فائرنگ کرکے شیرمحمد،میرمحمدپسران عجب خان ،فرشید خان ولدمحمدکریم خان ،عاطف خان ولد میرمحمدزخمی ہوگئے مبینہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرارہوگئے زخمیوں کوفوری طورپرڈی ایچ کیوبنوں پہنچایا تاہم مجروح فرشیدکوتشویشناک حالت میں پشاورمنتقل کردیاگیا جہاں وہ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکرجاں بحق ہوگیا کینٹ پولیس نے مجروح شیرمحمدکی رپورٹ پرمبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :