پشاور ہائیکورٹ نے مضاربہ کیس میں گرفتار ملزم کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا
بدھ 28 جنوری 2015 19:08
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پشاور ہائیکورٹ نے مضاربہ کیس میں گرفتار ملزم کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا۔
(جاری ہے)
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس داؤد پر مشتمل دورکنی بنچ نے مضاربہ کیس میں گرفتار ہونیوالے جمیل احمد کی کیس سماعت کی جنہوں نے اپنی گرفتاری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے ان پر نیب نے تین کروڑ روپے شہریوں سے لیکر فراڈ کے ذریعے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے اور وہ اس وقت جیل میں ہیں ان کے وکیل کا موقف تھا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اور صرف الزامات لگائے گئے ہیں اس موقع پر نیب کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے دو رکنی بنچ کو جمیل احمد کے خلاف ریفرنس کی کاپی پیش کی اور کہا کہ جمیل احمد کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے اور اس کی کاپی متعلقہ وکیل کو فراہم کی گئی ہیں تاہم وکیل کی جانب سے ریفرنس کی کاپی نہ ملنے پر دو رکنی بنچ نے کیس کا باقاعدہ ریکارڈفراہم کرنے کیلئے نیب کو احکامات جاری کردیئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.