صوابی،کوالیفائیڈ پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن کا صوبائی حکومت سے اعلیٰ تعلیم یافتہ پرائمری اساتذہ کا تعلیم پر سکیل 16اور 17کی منظوری کا مطالبہ

بدھ 28 جنوری 2015 19:15

صوابی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) کوالیفائیڈ پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی نے صوبائی حکومت سے اعلیٰ تعلیم یافتہ پرائمری اساتذہ کا تعلیم پر سکیل 16اور 17کی منظوری کا دیرینہ مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جی پی ایس نمبر۱ مال لار صوابی میں آل کوالیفائیڈ پرائمری اساتذہ کا ایک اجلاس ہوا۔ جس میں سینکڑوں اعلیٰ تعلیم یافتہ پرائمری اساتذہ نے بھر پور شرکت کی۔

اس موقع پر اساتذہ سے خطاب کر تے ہوئے کوالیفائیڈ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن صوابی کے صدر پرویز خان نے صوبائی حکومت سے اعلیٰ تعلیم یافتہ پرائمری اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ دھراتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں PSTکیٹگری واحد کیٹگری ہے کہ جس میں دیگر کٹیگریوں کی نسبت زیادہ سے زیادہ اعلیٰ تعلیم یافتہ گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹس ۔

(جاری ہے)

بی ایڈ، ایم ایڈ اور ایم فل اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اعلیٰ اکیڈیمک اور پروفیشنل تعلیم رکھنے کے باوجودہم پر اعلیٰ تعلیم کے ذریعے ترقی کے دروازے بند ہیں۔ ہم صوبائی حکومت سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری ترقی نہ ہونے اور تعلیمی صلاحیتوں پر بند دروازوں کو کھول کر ہماری محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔ دیگر عہدیداروں میں طاہر اقبال، اکرام اللہ، میر زمان، سراج الاسلام، انور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی میدان میں اصلاحات لانے کے ساتھ ساتھ تعلیم یافتہ پرائمری استاد کے بنیادی مسائل کو سنیں اور ہمارے دیرینہ اور جائز مطالبات کو حل کریں۔

مقررین نے اس حوالے سے صوبہ بھر میں کوالیفائیڈ پرائمری اساتذہ میں اپنے حقوق کیلئے متحرک ہونے اور QPTAکے منظم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔اجلاس کے آخر میں شرکاء نے ایک متحرک تحریک چلانے کا عزم اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا تہیہ کیا

متعلقہ عنوان :