سبی،ڈسٹرکٹ کونسل کے چےئرمین ملک قائم الدین دہپال ،وائس چےئرمین میر محمد چانڈیہ تحصیل میونسپل کمیٹی ،کے چےئرمین حاجی داؤد رند، وائس چےئرمین میرشہدا د خان مری سمیت تین یونین کونسلز کے چےئرمین اور وائس چےئرمین بلا مقابلہ منتخب

بدھ 28 جنوری 2015 19:27

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ضلع سبی کے ڈسٹرکٹ کونسل کے چےئرمین ملک قائم الدین دہپال ،وائس چےئرمین میر محمد چانڈیہ تحصیل سبی میونسپل کمیٹی کے چےئرمین حاجی داؤد رند، وائس چےئرمین میرشہدا د خان مری سمیت تین یونین کونسلز کے چےئرمین اور وائس چےئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ یونین کونسل مل اور یونین کونسل مرغزانی کے چےئرمین اور وائس چےئرمین کیلئے دو نوں گروپ کے امیدوار برابر ہونے کے بعد ٹاس کے ذریعے کامیاب ہوئے تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ کونسل کے چےئرمین کیلئے آزاد امیدوار ملک قائم الدین دہپال جبکہ وائس چےئرمین کیلئے بی این پی عوا می کے نامزد امیدوار میر محمد چانڈیہ بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے میونسپل کمیٹی سبی کے چےئرمین حاجی داؤد رند وائس چےئرمین میر شہدادخان مری ڈومکی رند اتحاد کی جانب سے بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے جبکہ ڈومکی گروپ کے یونین کونسل کڑک کے چےئرمین محمد امین خجک ،وائس چےئرمین عبد اللہ مندوانی کامیاب ہوگئے یونین کونسل تلی کے چےئرمین شازیہ صدیق وائس چےئرمین اسد خان سیلاچی یونین کونسل بابر کچھ کے چےئرمین اختیار خان وائس چےئرمین نذر محمد مری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ یونین کونسل مل کے الیکشن پریذائیڈنگ افیسر و ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی اور یونین کونسل مرغزانی کے انتخابات پریذائیڈنگ آفیسر عبدالرحیم خجک کی زیر نگرانی منعقد ہوئے جس میں یونین کونسل مل اوریونین کونسل مرغزانی کے امیدوار وں نے ووٹنگ میں برابری حاصل کی جس کے بعد ٹاس کے ذریعے یونین کونسل مل کے چےئرمین وڈیرہ غوث بخش گورگیج وائس چےئرمین عبدالجبار جبکہ یونین کونسل مرغزانی کے چےئرمین بدرالدین ہانبھی وائس چےئرمین عبدالغفور دہپال منتخب ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :