ڈاکٹر کلیم اللہ اور یونس بلوچ کی کامیابی سے شہر پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ،مجلس وحدت المسلمین

بدھ 28 جنوری 2015 19:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے ” میئر اور ڈپٹی میئر “ کیلئے اتفاق رائے سے تمام اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ اور یونس بلوچ کی کامیابی سے کوئٹہ شہر پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جو اس وقت مختلف مسائل کا شکار ہے ۔ شہر کی ترقی اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ، مجلس وحدت مسلمین ، نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور آزاد ارکان کے اتحاد و اتفاق سے یہ کامیابی ملی ہے کوئٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے یہ اتحادی جماعتیں مل کر کام کرینگے۔امید ہے کہ اس سلسلے میں کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایک ایک کونسلرز سے مشاورت کی جائیگی۔اس مرتبہ کوئٹہ سے جو کونسلرز منتخب ہوئے ہیں وہ کوئٹہ کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائینگے اور کوئٹہ کے مسائل حل کرلیے جائینگے۔ ہم ڈاکڑ کلیم اللہ کو میئر اور یونس بلوچ کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ کوئٹہ کے عوام کے مسائل پر بھر پور توجہ دینگے اور اسے حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ مجلس وحدت مسلمین کا ان سے بھر پور تعاون جاری رئیگا۔