سبی،گولڈ ز جم باڈی کلب کا قیام ، شعیب مغل صدر، ثناء اللہ مری جنرل سیکریٹری منتخب

بدھ 28 جنوری 2015 19:30

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) گولڈ ز جم باڈی کلب سبی کا قیام شعیب مغل صدر ثناء اللہ مری جنرل سیکریٹری زاہد ہاشم نائب صدر شیر علی جوشی جوائنٹ سیکریٹری علی ارسلان خازن ریاض ندیم نیازی پریس سیکریٹری منتخب ہوگئے نو منتخب کابینہ سے صدر شعیب مغل نائب صدر زاہد ہاشم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے سابق عہدیداروں نے اپنے طور پر کلب کی بہتری کے لیے جو کام کیا وہ قابل ستائش ہے سالانہ انتخابات بھی ساتھیوں کی متفقہ رائے سے مکمل ہو گئے ہیں تاکہ نئے آنے والے ساتھی مذید بہتر اور خوبصورت انداز میں کلب کے امور سنبھال سکے انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے انھوں نے کہا کہ موجودہ انتخابات تمام ساتھیوں کی متفقہ رائے سے عمل میں لائی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :