کوئٹہ،مسافروں سے نامعلوم مسلح افرادہزاروں روپے اورموبائل فون لوٹ کرفرار

بدھ 28 جنوری 2015 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) بختیارآبادکے علاقے میں سبی سے جیکب آباد جانے والی ویگن کے مسافروں سے نامعلوم مسلح افرادہزاروں روپے اورموبائل فون لوٹ کرفرارہوگئے یہاںآ مدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سبی سے جیکب آبادجانے والی ویگن کوبختیارآبادکے علاقے میں نامعلوم افراد نے روک کر25ہزارروپے،5موبائل فون لوٹ لئے اورفرارہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کرکاروائی شروع کردی۔