کراچی ،گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع
بدھ 28 جنوری 2015 20:16
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) کراچی کی گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں جا ئزہ لیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ چار روزہ مہم میں ترجیحی بنیاد پر سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔اجلاس میں ای ڈی او صحت ڈاکڑ امداد اور متعلقہ ٹاؤن ہیلتھ افسران نے ہر یو نین کونسل کی کوریج سے متعلق کار کر دگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اجلاس نے فیصلہ کیا کہ مہم چار روز جا ری رہے گی۔ ان چار روز کے دوران دو لاکھ 78 ہزار 421 بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔کمشنر کراچی کو پیش کی جانے والی جائزہ رپورٹ میں بتا یا گیا کہ پہلے روز کی کارکردگی اطمینان بخش رہی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد پولیو مہم میں سیکورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔(جاری ہے)
جہاں پولیس کی نفری کی کمی ہو گی وہاں اعلیٰ حکام کو اس کی اطلاع کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنا یا جا ئے گا کہ سیکورٹی کے انتظامات مو جو د ہوں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر شروع کی جانے والی اس مہم کو مو ثر بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے اور پو لیو کے خاتمہ کے لئے تمام بچوں کے قطرے پلانے تک مہم جا ری رکھی جا ئے گی۔کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ مہم کی کامیابی اور مقاصد کے حصول کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں اور تمام رکا وٹیں دور کر یں۔کمشنر نے کہا کہ انسداد پو لیو مہم قومی ذمہ داری ہے اس کا مقصد بچوں کو پولیو سے بچانا اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنا نا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کمیونٹی کے تعاون کے حصول اور سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تر جیحی اقدامات کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.