جیکب آباد،قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت ،2لاکھ روپے جرمانے کی سزا

بدھ 28 جنوری 2015 20:17

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) جیکب آباد کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج جیکب آباد عبدالرشید شاہ کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم ہزار خان بنگلانی کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ،جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر مزید 6ماہ قید ہوگی ، واضح رہے کہ مجرم نے 1998 میں ٹھل تھانہ کی حدود میں پرانی دشمنی کے تنازعہ پر کامل بنگلانی کو قتل کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :