جیکب آباد(بجلی کا بحران جاری، کاربار زندگی مفلوج، ہزاروں محنت کش بے روزگار

بدھ 28 جنوری 2015 20:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) جیکب آباد اور گردونواح میں بجلی کا بحران جاری، کاربار زندگی مفلوج، ہزاروں محنت کش بے روزگار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے ، شہری علاقوں میں 12سے 14گھنٹوں تک جبکہ دیہی علاقوں میں 16سے 18گھنٹوں تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہر کا کاروبار مفلوج ہوگیا ہے جبکہ مشنری پر چلنے والا کاروبار مکمل ٹھپ ہوگیا ہے ، لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیہ کے باعث ہزاروں محنت کش بیروزگار ہوگئے ہیں جبکہ عوام سخت عذاب کا شکار ہے ، جیکب آباد میں چلنے والے کارخانے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑنے کے باعث کارخانوں پر کام کرنے والے محنت کشوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ،شہری تنظیموں کے رہنماوٴں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اگر عوام کو بجلی فراہم نہیں کرسکتے تو ان کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ،انہوں نے کہا کہ پورا پورا دن بجلی بند ہے جس کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے اور عوام بھوک و بدحالی کا شکار ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :