کراچی پولیس نے 2 ہزار روپے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنے والے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا

بدھ 28 جنوری 2015 20:42

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) کراچی پولیس نے 2 ہزار روپے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنے والے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گبول ٹاوٴن پولیس نے نیو کراچی صنعتی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزم عبدالرحیم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی انور کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق انور علی کی گرفتاری ملزم عبدالرحیم کی نشاندہی پر کی گئی جسے نیوکراچی صنعتی علاقے سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پولیس نے 26 جنوری کو فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم عبدالرحیم کو گرفتار کیاتھا جس کا ریمانڈ بھی عدالت سے حاصل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 7 جنوری کو ملزم عبدالرحیم نے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری سپروائزر کو 3 گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیچ میڈیا پر چلنے کے بعد اس کی ماں نے اس کی شناخت کی تھی اور اسی بناء پر پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا اور ملزم عبدالرحیم نے دوران تفتیش اور عدالت میں بیان دیا تھا کہ ملزم انور نے اسے قتل کرنے کیلئے کہاتھا اور اس نے دھمکی دی تھی کہ وہ اگر ایسا نہیں کرئے گا تو اسے اور اس کے اہل خانہ کو قتل کر دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :