متحدہ قومی موومنٹ کارکن فرازعالم قتل کیس،سندھ کے وزیراطلاعات اورآئی جی سندھ سمیت دیگر کو9 فروری کے لئے نوٹس جاری
بدھ 28 جنوری 2015 20:45
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن فرازعالم قتل کیس میں سندھ کے وزیراطلاعات اورآئی جی سندھ سمیت دیگر کو9 فروری کے لئے نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن فرازعالم کی ہلاکت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
دوران سماعت مقتول کی اہلیہ نے موقف اختیارکیا کہ فرازعالم کوپولیس نے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں28 دسمبرکوگرفتار کیااوریکم جنوری کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔
درخواست گزار کے مطابق دوران تفتیش9اور10 جنوری کی درمیانی شب پولیس تشدد سے فرازعالم کی ہلاکت ہوئی۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے وعدے کے باوجود فرازعالم کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا اورنہ ہی اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔عدالت نے مذکورہ درخواست پر سندھ کے وزیراطلاعات،آئی جی سندھ سمیت دیگرکو9 فروری کے لئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.