لاہور،غیر حاضری پر وارڈن نوکری سے برخاست،فرائض میں غفلت برتنے پر 01معطل،

6سیکٹر انچارجز2پٹرولنگ آفیسرز سمیت 12اہلکاروں کو شوکاز جاری کردےئے گئے

بدھ 28 جنوری 2015 20:47

لاہور،غیر حاضری پر وارڈن نوکری سے برخاست،فرائض میں غفلت برتنے پر 01معطل،

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے طویل غیر حاضر ی کی بناء پر 01 ٹریفک وارڈن کو نوکری سے برخاست کردیا۔فرائض میں غفلت ،لاپرواہی، مناسب ڈیوٹی نہ کرنے پر01وارڈن کو معطل اورتنخواہ بند کرکے لائن حاضر کردیا جبکہ 06سیکٹر انچارجز،02پٹرولنگ آفیسر سمیت 12اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دےئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوتاہی اور ڈیوٹی میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔

سی ٹی او نے ڈیوٹی سے طویل عرصے تک بغیر اطلاع کے غیر حاضر رہنے والے ٹریفک وارڈن غضنفر کو نوکری سے برخاست کردیا ۔انہوں نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا وزٹ کیا اس دوران ٹریفک کے غیر مناسب انتظامات ،رانگ پارکنگ اور فرائض میں غفلت کرنے پر سیکٹر انچارج ٹاؤن شپ اختر علی ،انچارج شاہدرہ طارق شاہ،انچارج نیاز بیگ گلباز،انچارج شیرا کوٹ فیاض احمد،انچارج ٹاؤن شپ زاہدمختار،انچارج مال تھری شیخ افضل،پٹرولنگ آفیسر نواں کوٹ عابد،پٹرولنگ آفیسرٹاؤن شپ جعفرسمیت12اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دےئے جبکہ ٹریفک سیکٹر ٹاؤن شپ کے وارڈن اعظم کو معطل ،کلوز لائن کرتے ہوئے اسکی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کردےئے ۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور دورا ن ڈیوٹی شہریوں سے اپنا رویہ انتہائی نرم اور شائستہ رکھیں جبکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :