متحدہ قومی موومنٹ کابہادرآباد سوسائٹی سیکٹر کے انچارج سہیل احمد کے قتل پر(کل) یوم سوگ منانے کا اعلان،
سہیل احمد کی لاش بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے موچکو تھانے کی حدود سے ملی تھی۔ مقتول ایم کیو ایم بہادر آباد سوسائٹی سیکٹر کے انچارج تھا، سہیل احمد سمیت ماورائے عدالت قتل ہونے والے کارکنان کی تعداد 36ہوگئی ہے،سندھ حکومت، پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے بجائے ایم کیو ایم کو ہدف بنایا ہوا ہے،الطاف حسین ، مقتول کو 15 دسمبر کو گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا تھا اور تشدد کے بعد قتل کردیا گیا،خواجہ اظہار
بدھ 28 جنوری 2015 21:08
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے آج(جمعرات) بہادرآباد سوسائٹی سیکٹر کے انچارج سہیل احمد کے قتل پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کی لاش گزشتہ روز بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے موچکو تھانے کی حدود سے ملی تھی۔
مقتول ایم کیو ایم بہادر آباد سوسائٹی سیکٹر کے انچارج بتایا جاتا ہے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سہیل احمد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے بہادرآباد سوسائٹی سیکٹر کے انچارج سہیل احمد کے قتل پر آج کراچی میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے، شناخت سہیل احمد کے نام سے کی گئی ہے، مقتول ایم کیو ایم بہادرآبادسوسائٹی سیکٹر کا انچارج تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.