خضدار،مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار آغا شکیل احمد درانی بھاری اکثریت سے کامیاب

بدھ 28 جنوری 2015 21:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء )غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار آغا شکیل احمد درانی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ڈسٹرکٹ خضدا کا چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ میونسپل کارپوریشن کا میئر نیشنل پارٹی جیت گئی خضدار میں نیشنل پارٹی مسلم لیگ (ن)اور جے یوآئی کی اتحادی جماعتوں نے مشترکہ طور پر ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کارپوریشن کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ۔

مسلم لیگ (ن)ک ڈسٹرکٹ خضدار کے چیئرمین کے لئے نامزد امیدوار آغا شکیل احمد درانی نے 38ووٹ حاصل کرکے ضلع خضدارچیئرمین منتخب ہوگیا جبکہ ان کے مد مقابل بی این پی کے امیدوار 13ووٹ حاصل کرسکے ۔ ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کا وائس چیئر مین نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار عبدالحمید بلوچ منتخب ہوگئے اس نے 13 ووٹوں کے مقابلے میں 37 ووٹ حاصل کرکے کامیب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن کے خضدا ر کا میئر نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار میر عبدالرحیم کرد منتخب ہوگیا انہوں نے 38ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل بی این پی مینگل کے امیدوار صرف 8ووٹ حاصل کرسکے میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر جے یوآئی کے مفتی عبدالقادر شاہوانی منتخب ہوگئے انہوں نے بھی 38ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل بی این پی مینگل کے امیدوار 8ووٹ حاصل کرسکے۔

تحصیل زہری میونسپل کمیٹی کا چیئرمین مسلم لیگ (ن)کے امیدوار میر فرید احمد زہری اور جے یوآئی کے امیدوار حاجی واحد بخش زہری ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ زہری میں ٹی ایم اے میر عبدالرزاق زہری الیکشن کی نگرانی کررہے تھے جبکہ پیرازائڈنگ آفیسر عبدالقیوم عمرانی تھے ۔ سیکور ٹی کے فرائض لیویز لائن آفیسر میر سعید احمد زرکزئی کی قیادت میں لیویز کے اہلکار سرانجام دے رہے تھے جہاں خوش اسلوبی سے انتخابات مکمل ہوگئے۔

تحصیل زہری میں گھٹ یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ تمام یونین کونسلز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلبل گھٹ کا چیئرمین مسلم لیگ (ن) مولا بخش زہری وائس چیئرمین جے یوآئی کے محمد امین منتخب ہوگئے۔ گنگو کے چیئرمین پی ایم ایل این کے محمد نواز اور وائس چیئرمین پی ایم ایل این کے بھاول خان منتخب ہوگئے۔

گزان کے چیئرمین پی ایم ایل این کے مولابخش اور وائس چیئرمین پی ایم ایل این جاور خان زرکزئی مشک سراپ یونین کونسل کے چیئرمین پی ایم ایل این میر راوت خان زہری اوروائس چیئرمین پی ایم ایل این عبدالحمید چشمہ زہری کے چیئرمین جے یوآئی کے عبدالغنی اور وائس چیئرمین پی ایم ایل این کے عبدالحکیم منتخب ہوگئے ہادر کش یونین کونسل کے چیئرمین پی ایم ایل این محمد انور اور وائس چیئرمین جے یوآئی کے ممتاز احمد دگن زہری یوسی کے چیئرمین جے یوآئی کے مولانا علی اکبر وائس چیئرمین پی ایم ایل این کے حاجی عبدالوہاب منتخب ہوگئے ۔ساسول کے چیئرمین بی این پی مینگل کے میر محمد منتخب ہوگئے ۔