محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے ایس ایم ایس سروس 9211کاقیام

بدھ 28 جنوری 2015 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک چوہدری محمدارشدجٹ کی سربراہی میں ایک محکمانہ اجلاس منعقد ہواجس میں مرغبان ،مویشی پال حضرات اورعام شہری کی رہنمائی اوران کے مسائل کے فوری حل کے لیے محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے ایس ایم ایس سروس 9211کے متعلق خصوصی ہدایات دیں اور۔ انہوں نے کہاکہ اس سروس کااجراء فی الحال صوبائی دارالحکومت لاہورمیں کیاگیاہے جبکہ بعد میں اس کادائرہ کاروسیع کرکے پورے پنجاب میں پھیلادیاجائے گا۔

اس سروس سے جہاں پر مرغبان اورمویشی پال حضرات کی رہنمائی اور مسائل کافوری حل ہوگاوہیں پر اس سروس کے ذریعے لاہور کے شہریوں کو گوشت کے معیار کی فوری تصدیق کرنے میں مددگارثابت ہوگی جس کے لیے صارفین پیمکوسے ٹیگ شدہ گوشت کی تصدیق کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

گوشت پرلگے ہوئے ٹیگ نمبر کی تصدیق کے لیے صارف کوصرف ٹیگ نمبرلکھ کر 9211پرایس ایم ایس کرناہوگا جس کی فوری تصدیق موقع پرہوجائے گی۔ محمد ارشد جٹ نے مزید کہاکہ اس سروس سے اس مافیاکو ہم ختم کرسکیں گے جو حرام اورنیم مردہ جانورکاپانی بھراگوشت عوام کو کھلاتے ہیں اوراس مکروہ کاروبارمیں ملوث افراد یاغیرقانونی مذبحہ خانہ کی نشاندہی ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو تندرست اورمعیاری گوشت کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔