شمالی کوریا کے رہنما نے دوسری جنگ عظیم کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی حامی بھر لی ہے ، روس

بدھ 28 جنوری 2015 21:20

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) روس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما نے رواں برس ماسکو میں دوسری جنگ عظیم کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی حامی بھر لی ہے۔جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما نے ان کی جانب سے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا نے یونی فکیشن منسٹری کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ کوریائی رہنما کے نام کے حوالے سے اس لیے تصدیق نہیں کی جا سکتی کیونکہ کِم یانگ نم سربراہِ مملکت ہیں۔

کم جونگ ان نے 2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے کوئی غیر ملکی دورہ نہیں کیا اسی لیے ان کا پہلا دورہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ اِس سے ان کا سیاسی لائحہ عمل واضح ہو گا۔رواں ماہ کے اوائل سے ہی ایسی خبریں آنا شروع ہو گئی تھیں کہ کم جونگ ان کا پہلا میزبان روس ہو گا۔روسی وزیرِ خارجہ سرگے لاوروف نے 21 جنوری کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ روس نے کم جونگ اْن کو دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے نو مئی کو مدعو کیا ۔

متعلقہ عنوان :