اسرائیلی فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ،متعدد زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ

حملے میں اسرائیلی فوجی قافلے میں شامل 9 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ،حزب اللہ نے ذمہ داری قبول کرلی ، اسرائیل نے سرحد کے قریب جنگی ٹینکوں کو تعینات کر دیا ، دھواں فضاؤں میں بلند ہونا دیکھا گیا، میڈیا رپورٹ ، حملے کا جواب طاقت سے دینگے ، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو

بدھ 28 جنوری 2015 21:23

اسرائیلی فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ،متعدد زخمی ، ہلاکتوں ..

بیروت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے  زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی سرحدی علاقے شیبا فارمز میں فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 فوجی ہلاک ہوگئے  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اسرائیلی فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پیٹر لرنر نے کہا کہ حملے میں جان نقصان ہوا ہے تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ہم اس حملے کا طاقت سے جواب دیں گے۔ لبنان کی مزاحمت کار جماعت حزب اللہ نے اپنے ٹی وی چینل المنار پر ویڈیو پیغام میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں اسرائیلی فوجی قافلے میں شامل 9 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیابیان میں کہا گیا حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی نو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس میں بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حزب اللہ کے راکٹ حملے کے بعد اسرائیل نے سرحد کے قریب جنگی ٹینکوں کو تعینات کردیا جب کہ صیہونی فوج کی جوابی کارروائی کے بعد لبنانی سرحد کے قریب دھواں فضاوٴں میں بلند ہوتا دیکھا گیا۔واضح رہے کہ 18 جنوری کو اسرائیل کی جانب سے لبنانی سرحد کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک ایرانی جنرل اور حزب اللہ کے کئی ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :