جامعہ کراچی: سالانہ جلسہ تقسیم اسناد31 جنوری کو منعقدہوگا

بدھ 28 جنوری 2015 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیہ کے مطابق بسلسلہ جلسہ تقسیم اسناد 30 اور31 جنوری 2015 ء کو جامعہ کراچی میں مارننگ وایوننگ اوقات میں کسی قسم کی پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی ،کلاسیں معطل رہیں گی اور کوئی امتحان منعقد نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

صرف ڈگری اور گولڈ میڈل کے حصول کے امیدواروں کو ہی مذکورہ تاریخوں میں جامعہ آنے کی اجازت ہوگی۔جلسہ تقسیم اسناد کے انعقاد سے قبل 30 جنوری کو صبح10:00 بجے ولیکا گراؤنڈ جامعہ کراچی میں ریہر سل ہوگی جس میں تمام شرکاء کو گاؤن(Academic Gowns ) پہن کر شرکت کرنا ہوگی۔تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 9:00 بجے کانووکیشن پنڈال میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :