ضلع کونسل نصیرآباد میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

بدھ 28 جنوری 2015 21:26

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ضلع کونسل نصیرآباد میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ضلع بھر کے یونیں ناظمین کی چیئرمیں شپ اور وائس چیئرمین شپ بھی جیت لی جبکہ میونسپل کمیٹی کے دو تہائی اکثریت نہ ہونے کے باعث چیئرمین شپ کے انتخابات نہ ہو سکے میونسپل کمیٹی کے اٹھارہ اراکین نے صرف حلف اٹھایا تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے انتخابات میں نصیرآباد میں مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں نے ضلع بھر میں کامیابی حاصل کر لی اور مسلم لیگ ن جمعیت ،عمرانی اتحاد ،ڈومکی اتحاد کی حمایت یافتہ امیدوار سردار چنگیز خان صاسولی ضلع کونسل کے انتخابات میں بلا مقابلہ چیئرمین اور سردار ذادہ خیر بخش خان عمرانی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین سردار چنگیز ساسولی نے کہا کہ تمام پارٹیوں کی حمایت سے ضلع میں بلا مقابلہ منتخب کرنے پر سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کا مشکور ہوں اور ان کے امیدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا انہوں نے کہا کہ نصیرآباد کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں نصیرآباد کو ترقیافتہ اضلاع کے برابر لایا جائے گا اور نصیرآباد میں بلاتفریق عوامی خدمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :