پنجگور یونین کونسلوں کے انتخابات کے غیرسرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ،

یونین کونسل کللگ سے عبدالقادر بلوچ چیئرمین فہد عطاء اللہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے

بدھ 28 جنوری 2015 21:26

پنجگور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) پنجگور یونین کونسلوں کے انتخابات کے غیرسرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پنجگور کے اکیس یونین کونسلوں میں سے انیس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا یونین کونسل کللگ سے عبدالقادر بلوچ چیئرمین فہد عطاء اللہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ یونین کونسل بونستان سے محمد عمر چیئرمین محمد یعقوب وائس چیئرمین سندے سر سے سعید احمد اور وسیم شاہ کامیاب ہوے یو سی سوردو سے امتیاز اور غلام جان جبکہ سری کوران سے عدنان سعید پیر محمد کیلکور سعید آباد محمد خالد اور عباس ساقی کیلکور سے عصاء اور رحمت بلوچ کا انتخاب کیا گیا گچک ون سے نظر محمد اور موسی اور گچک ٹو سے علی جان اور غلام سرور چیئرمین اور وائس چیئر مین منتخب ہو گئے اور ملک آباد وشبود کی نشست محمد حسین اور محمد اسماعیل نے جیت لی گرمکا ن سے محمد جان اور محمد عالم سبزآپ ون سے محمد عظیم اور رمضان نے اپنی اپنی نشستیں حاصل کر لی جبکہ پروم سے عبیداللہ شمبے زئی اور سجاد کامیاب ہوے یونین کونسل کوہ بن سے ریاض احمد اور عبدالحفیظ ایراپ سے نادر شاہ اور راشد علی نکرسے محمد طاہر اور عبدالقدوس اور یوسی عسئی سے بشیر احمد اور منیب شاہ نے کامیابی حاصل کر لی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کے انتخاب سے قبل ڈسٹرکٹ حال میں ان سے حلف لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :