شیرانی بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ڈسٹرکٹ کونسل پشتونخواہ اور میونسپل کمیٹی جمعیت ف کے حصے میں آئی

بدھ 28 جنوری 2015 21:27

شیرانی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) شیرانی بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ڈسٹرکٹ کونسل پشتونخواہ اور میونسپل کمیٹی جمعیت ف کے حصے میں آئی ڈسٹرکٹ کونسل میں پشتونخواہ میپ کے سلطان شیرانی چئیرمین نواب خان شیرانی وائس چئیرمین منتخب میونسپل کمیٹی میں جمعیت ف کے احمد شیرانی چئیرمین جمعہ رحیم شیرانی وائس چئیرمین منتخب ہوئے پولنگ شروع کرنے سے پہلے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران ابراہیم اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کاکڑاور احسان الحق مندوخیل نے ممبران سے حلف لیا بعدازاں امیدواروں نے کا غذات نامزدگی جمع کرائیں تیرہ یونین کونسل ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی کے لئے تین پولنگ اسٹیشن ڈگری کالج میں قائم کئے گئے تھے تیرہ یونین کونسل میں سات یونین چئیرمین شپ جمعیت ف اور چھ یونین کی چئیرمین شپ پشتونخواہ کے حصے میں آئی الیکشن کمشنر زرغون کاکڑ پولنگ اسٹیشنوں میں عملے کی معاونت کرتے رہے الیکشن کے دوران کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :