2فروری کو ڈاکٹرز کے قتل کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا ،پیما کا اعلان ،
حکومت ڈاکٹروں کے اغواء اور قتل جیسے سنگین مسائل پر آنکھیں بند کرنے کے بجائے سنجیدہ اور موثر اقدامات کرے،ڈاکٹر عظیم الدین
بدھ 28 جنوری 2015 21:27
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسو سی ایشن (پیما ) کراچی کے صدرڈاکٹر عظیم الدین نے کہا ہے کہ آئے دن بے گناہ ڈاکٹروں کو ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا جا رہا ہے ،انسانیت کے مسیحاؤں کو آخر کس جرم میں چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے ؟شہر کو قاتلوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ،حکومت قیام امن میں بُری طرح ناکام نظر آرہی ہے ،ایک طرف ٹارگٹڈ آپریشن جا ری ہے جب کہ دوسری طرف بے لگام قاتلوں کا راج حکومت کے امن و امان کے قیام میں جاری کوششوں پر سوالیہ نشان ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کریں ۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ شہید ڈاکٹرزکے اہل خانہ کے لئے ایک کروڑ روپے کے مالی اعانت کا فوری اعلان کیا جائے ،ڈاکٹروں کی موثر سیکورٹی اور اسلحہ کے لائسنس جاری کیے جائیں اور ڈاکٹروں کو ہتھیار لے کر چلنے کی قانونی طور پر اجازت دی جائے ، تمام بھتہ مافیا گروپوں اور اغواء کاروں کے خلاف فور ی کاروائی کی جائے اور ان کے مقدمات فوری انصاف اور سماعت کے لئے نئی قائم شدہ فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.