پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں جاری بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاوٴ نوٹس جمع کرا دیا ،

حکومت گیس، پٹرول اور بجلی بحران کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے ، پیپلز پارٹی

بدھ 28 جنوری 2015 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں جاری بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاوٴ نوٹس جمع کرا دیا جس میں کہا گیا ہے حکومت گیس، پٹرول اور بجلی بحران کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جانے والے توجہ دلاوٴ نوٹس پر نفیسہ شاہ، شازیہ مری، عمران لغاری اور دیگر ارکان کے دستخط ہیں۔ توجہ دلاوٴ نوٹس میں کہا گیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے گھریلو صارفین اور صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ سندھ میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔