ہنگو، چمن جنہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام آگاہی انسداد پولیو مہم کا آغاز ،

سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر آصف سید جیلانی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

بدھ 28 جنوری 2015 21:56

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ چمن جنہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام آگاہی انسدادی پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر آصف سید جیلانی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے قبیلے ستوری کے مقام پر چمن جنہ میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معززین علاقہ سمیت والدین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر کرنل عرفان احمد گل،میجر عمر،کپٹن ڈاکٹر تابش علی زیدی بھی موجود تھے۔تقریب سے مہمان خصوصی بریگڈئیر آصف جیلانی،کرنل عرفان اور کیپٹن ڈاکٹر تابش علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قبائیلی عوام کے ساتھ مل کر جس طرح اورکزئی ایجنسی سے دہشتگردوں کا صفایا کیا اس طرح قبائلی عوام کے تعاون سے پولیو کے مرض کا خاتمہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوک فوج جس طرح ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع کر رہی ہے اس طرح پاک فوج عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کے بارے میں یہ افواہیں پھیلائی جاتی ہے کہ یہ حرام چیز سے تیار کی جاتی ہے یا اس کے پینے سے جنسی کمزوری پیدا ہوتی ہے یہ سراسر غلط ہے بلکہ پولیو ایک موضی مرض ہے اور پولیو کے قطرے اس مرض کا اعلاج ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا میں اورکزئی ایجنسی میں ابھی تک ایک پولیو کیس بھی رجسٹر نہیں ہوا ہے جبکہ دیگر ایجنسیوں سے سینکڑوں کیس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ قبائیلی بھائیوں کے تعاون سے پولیو کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے تقریب سے معززین علاقہ حاجی ملک مالک اورکزئی،علید اورکزئی،ملک واحد علی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک سے پولیو کے خاتمے کا تہیہ کرتے ہیں بعد ازاں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

متعلقہ عنوان :