آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے تحت کم لاگت رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے لئے دو پیشکشیں وصول ہو گئیں

بدھ 28 جنوری 2015 21:57

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے تحت کم لاگت رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے لئے دو پیشکشیں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) پبلک پرائیوٹ پارٹرنر شپ کی بنیاد پر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے تحت لاہور میں ہزاروں کم لاگت رہائشی اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو گزشتہ روزدو پیشکشیں وصول ہو گئیں ۔ برکی روڈ پر آشیانہ اقبال کی تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپے سیکورٹی کے ہمراہ یہ پیشکشیں دو نجی اداروں سپارکو گروپ اور جی ایچ آئی پی کی طرف سے جمع کروائی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خاں چیمہ کی زیر نگرانی ان دونوں اداروں کی طرف سے پری کوالیفکیشن کے لئے جمع کروائی جانے والی دستاویزات کا معائنہ گزشتہ روز شروع کر دیا گیا جبکہ ٹیکنیکل اور فنانشل پیشکشوں کو سر بمہر کر دیا گیا -پر کوالیفکیشن کے مرحلے میں کوالیفائی کرنے والے اداروں کی ٹیکنیکل پیشکشوں کا جائزہ لیا جا ئے گا بعد ا زاں اس مرحلے میں کامیاب ہونے والوں کی فنانشل پیشکشوں کا جائزہ لینے کے بعد کامیاب پیشکش دہندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔