آئی جی پنجاب نے فورس کا مورال بلند کرنے ،افسروں و اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی امداد میں ہر قسم کی تفریق کو ختم کرتے ہوئے یونیفائیڈپالیسی کی منظوری دیدی ،گریڈ 1سے 7تک پولیس اور سویلین سٹاف کے بچے نئی پالیسی کے تحت انٹر میڈیٹ ،گریجویشن کی سطح پر 4سے 6ہزار روپے سکالر شپ کے مستحق ہونگے، جونیئر افسران اور اہلکاروں کے طے شدہ معیار پر پورا اترنیوالے بچوں کو مختلف کلاسز کے مطابق کتابوں کی خرید کیلئے 5ہزار سے 30ہزار روپے تک کی مالی امداد دینے کا بھی فیصلہ

بدھ 28 جنوری 2015 22:05

آئی جی پنجاب نے فورس کا مورال بلند کرنے ،افسروں و اہلکاروں کے بچوں کو ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے فورس کا مورال بلند کرنے اور افسروں اور اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی امداد میں ہر قسم کی تفریق کو ختم کرتے ہوئے ایک یونیفائیڈپالیسی کی منظوری دیدی جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور اس سہولت سے کانسٹیبل سے لے کرآئی جی رینک تک کے بچے طے کیے گئے معیار کے مطابق بلا تخصیص مستفید ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق، گریڈ 1سے 7تک پولیس اور سویلین سٹاف کے بچے نئی پالیسی کے تحت انٹر میڈیٹ اور گریجویشن کی سطح پر 4سے 6ہزار روپے سکالر شپ کے مستحق ہونگے ۔ جبکہ دوران سروس وفات پانے والے اوردہشت گردی اور بم دھماکوں کے باعث Medically Unfitہونے والے اہلکاروں کے بچے انٹرمیڈیٹ کی سطح سے ہی سکالرشپ حقدار ہونگے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اہلکاروں اورسویلین سٹاف کے بچوں کو میٹرک اور انٹر میڈیٹ بورڈز میں 1stپوزیشن حاصل کرنے پر 50ہزار، سیکنڈ پوزیشن پر 40ہزار اور 3rdپوزیشن پر 30ہزار روپے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے دئیے جائیں گے اور اس پالیسی کا اطلاق بھی کانسٹیبل سے لے کر اعلیٰ افسران کے بچوں تک ہو گا۔

اس کے علاوہ جونےئر افسران اور اہلکاروں کے طے شدہ معیار پر پورا اترنے والے بچوں کو مختلف کلاسز کے مطابق کتابوں کی خرید کے لئے 5ہزار سے 30ہزار روپے تک کی مالی امداد دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اسی طرح افسروں اور اہلکاروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے ملک بھر کی مستند یونیورسٹیوں ، میڈیکل کالجوں اور کامرس کالجوں کا پینل بنایا گیا ہے اور اہلکاروں کے وہی بچے اس پینل میں شامل تعلیمی اداروں میں سکالر شپ کی سہولت حاصل کر سکیں گے جو طے شدہ میرٹ پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :